ہیلیون پاکستان اور سمائل ٹرین کے مابین معاہدہ

Mar 23, 2023


کراچی ( کامرس رپورٹر) ہیلیون پاکستان لمیٹڈ (سابقہ گلیکسو سمتھ کلائن کنزیومر ہیلتھ کیئر پاکستان لمیٹڈ) نے معروف عالمی کلیفٹ چیریٹی ،سمائل ٹرین کے ساتھ نہ صرف شراکت داری کا اعلان کیا بلکہ اپنے معروف اورل کیئر برانڈز سینسوڈائن اور پیراڈونٹیکس کے ذریعے فنڈز بھی اکٹھے کیے۔ پاکستان بھر میں سالانہ ہر 600میں سے 1بچہ کٹے ہوئے ہونٹ اور تالوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ایسے میں ان بچوں کو زیادہ تر کھانے ،بولنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یوں وہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ہیلیون پاکستان اور سمائل ٹرین کی یہ شراکت داری کٹے ہوئے ہونٹوں / تالوںکے ساتھ جنم لینے والے بچوں(کلیفٹ لپ) کو مکمل اور نتیجہ خیز زندگی گزارنے ،اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور کمیونٹی میں ایک مثبت حصہ ڈالنے میں مدد کرے گی۔سمائل ٹرین مقامی طبعی پیشہ ور افراد کو تعلیم و تربیت فراہم کرتی ہے اور ساری دنیا کے بچوں کو 100فیصد فری کلیفٹ سرجری اور اس کی جامع دیکھ بھال بشمول آرتھوڈانٹکس ،اسپیچ تھراپی اور سائکولاجیکل سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ہیلیون پاکستان اور سمائل ٹرین کے درمیان شراکت داری کا اعلان کراچی میں ایک پریس کانفرنس کی تقریب میں کیا گیا ۔تقریب کے پینلسٹس میں ہیلیون پاکستان کے سی ای او اور جنرل منیجر جناب فرحان ہارون ،پروفیسر ڈاکٹر جناب مرزا شہاب افضل بیگ، ایم بی بی ایس،ایف آر سی ایس (آئر) ،ایف آر سی ایس پلاسٹک سرجری یو کے اور آئر،محترمہ آمنہ مجیب خان ، انٹیگریٹیو نیوٹریشن ہیلتھ کوچ اور ویٹ لاس کنسلٹنٹ  اور محترمہ ہما رضا ،ایک میک اپ آرٹسٹ جن کے بچے نے کلیفٹ لپ کے ساتھ جنم لیا تھا۔ہیلیون جو کہ اورل ہیلتھ کے ماہر ین ہیں، ایسے بچوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے پر عزم ہیں جنہیںمعیاری کلیفٹ کیئر تک مفت اور محفوظ رسائی کی ضرورت ہے۔ ہیلیون پاکستان کے سی ای او اور جنرل منیجر جناب فرحان ہارون کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے اس عزم سے ہمہ وقت کڑوڑوں زندگیاں مسکرائیں گی ‘‘۔شراکت داری بذریعہ اورل کیئر برانڈز ،سینسوڈائن اور پیراڈونٹیکس متاثرہ مریضوں کی شناخت اور ان کی مدد کرے گی۔16مارچ 2023سے5مئی 2023کے دوران منتخب شدہ دکانوں میں فروخت ہونے والے سینسوڈائن اور پیراڈونٹیکس کے ہر پیک پر فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ ہیلیون پاکستان کی جانب سے سمائل فائونڈیشن کو عطیہ کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں