کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سب سے زیادہ یونین کمیٹیاں پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں جمہوریت میں پہلا حق اسکا ہوتا ہے جس کے پاس اکثریت ہو کراچی میں پیپلز پارٹی کو اکثریت کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے دی ہے لہذا کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ابراہیم حیدری عمر کالونی میں تین کلو میٹر طویل روڈ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی و صدر پیپلزپارٹی ضلع ملیر سلمان عبداللہ مراد، پی ڈی کے این آئی پی نزیر میمن سمیت دیگر موجود تھے عمر کالونی میں تین کلو میٹر طویل روڈ کے این آئی پی کے تحت تعمیر کیا گیاہے 4.88 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی یہ سڑک پی اے ایف، ابراہیم حیدری اور عمر کالونی کو کنیکٹ کریگی روڈ کے اطراف سیوریج، برساتی نالہ اور الیکٹرک پولز نصب کئے گئے ہیں اس جدید سڑک کی تعمیر سے ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں نفوس استفادہ کرینگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے آج کی تقریب اس کا ثبوت ہے جو علاقہ عوام کا ہے وہ ہمارا ہے ماضی کی حکومتوں نے ان علاقوں میں کام نہیں کیا ہم نے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے ہم نے اعلان اور وعدے نہیں کئے بلکہ ہم نے خاموشی سے ترقیاتی کام کرکے دکھائے ہیں جو لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے کام نہیں کروایا وہ یہاں آکر دیکھ لیں سندھ حکومت نے ضلع کورنگی میں بہت سے منصوبے مکمل کیئے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت کا شیوہ خدمت کرنا ہے۔