لاہور(خصوصی نامہ نگار)پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین نے مشائخ سے کہا ہے کہ پاکستان مشائخ عظام کا فیضان ہے، برصغیر کے مشائخ تحریک پاکستان کا حصہ نہ بنتے تو کانگریس کو شکست دینا نہ ممکن تھا۔ پیر آف مانکی شریف نے قیام پاکستان کے وقت فتویٰ دیا تھا جو مرید مسلم لیگ کو ووٹ نہیں دیگا وہ ہمارا مرید نہیں رہے گا۔