پروفیسر محمد الفرید ظفرکا دورہ جنرل ہسپتال ،ایمرجنسی کے باہر تجاوات پر اظہار ناراضی 


لاہور (نیوز رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج ،پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے انتظامی ڈاکٹرز کو ساتھ لئے بغیر لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہو ں نے ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر چھابڑی فروشوں اور فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات کی بھرمار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ضلعی حکام سے رابطہ کر کے تجاوزات ختم کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن