23مارچ قومی تاریخ کا سنگِ میل ہے،علماء مشائخ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)علماء مشائخ،سیاسی وسماجی رہنماوں نے کہا ہے کہ23مارچ تجدید عہد کا دن ہے، آج ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ وطن عزیز کی تعمیروترقی اور اسکے دفاع کیلئے ہم اپنا تن من دھن قربان کردیں گے، پاکستان عطیہ خداوندی ہے جس کی قدر و منزلت اور تحفظ ہمارا مقصدِ حیات ہونا چاہیے، ہمارا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، ہم متحد رہیں گے تو دشمن اپنے مذموم عزائم کبھی
 پورے نہ کرسکے گا، 23 مارچ 1940ء کا دن ہماری قومی تاریخ کا سنگِ میل اور جدوجہد آزادی کا اہم موڑ ہے، ا س دن مسلمانانِ برصغیر نے اپنی منزل کا تعین کیا تھا، اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا قابل مذمت ہے، کچھ لوگ سیاسی بغض میں ملک دشمنوں کا کام آسان کر رہے ہیں۔پاکستان کی سلامتی مضبوط اداروں کے مرہون منت ہے۔ ادارے اورسیاسی قیادت اپنے مفادات کی خاطر قومی سلامتی کو داو پر لگانے سے اجتناب کرے،ملک کو اندر اور باہر سے سنگین قسم کے خطرات لاحق ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں آج کے دن کی مناسبت سے یہ عہد کرنا ہو گا کہ تمام تر اختلافات کے با وجود ملک کی تعمیر و ترقی و سلامتی کے لیے ہم سب یک جان یک آواز ہوکر یکجہتی کا مظاہر ہ کریں ،ان خیالات کااظہار مقررین نے قرارداد لاہور 1940ء (قراردادپاکستان)کی منظوری کے 83سال مکمل ہونے پرملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان  زیر اہتمام یوایم ایف پی سیکریٹریٹ ملیر ہالٹ میں’’23مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد‘‘کی خصوصی تقریب کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن