کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر بورڈ نے اپنے صارفین کی سہولیات کیلئے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع کردی، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق 23 مارچ کو عام تعطیل جبکہ 24 سے 26 مارچ تک بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند ہونے کے باعث تاریخ بڑھائی گئی ہے، اب واٹر بورڈ کے تمام صارفین اپنے بل 30 مارچ تک متعلقہ بینکوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔