کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی میں صفائی مہم کا کامیاب اختتام اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے کورنگی زون میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری تھے اس موقع پر گورنر سندھ کو بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن ڈپارٹ کی طرف سے پوری ہفتہ صفائی پہ ایک کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کا انہوں نے بغور جائزہ لیا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کے ایک ہفتہ میں پورے ضلع کورنگی کی صفائی ستھرائی مشکل نہیں ایک ناممکن کام ہے مگر جس طرح وسائل کی کمی کے باوجود ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان اور ان کی ٹیم نے یہ کام کیا ہے یہ ایک ناقابل یقین پرفارمنس ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ا س وموقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے اس طرز کی صفائی مہم پورے کراچی شہر میں ہونی چاہئے جس سے ضلع کورنگی کی طرح پورا کراچی صاف ستھرا نظر آئے اور ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ تھمنا نہیں چاہئے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان نے صحافیوں سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہم اپنے مقررہ وقت میں اپنا کام مکمل کرکے بلدیہ کورنگی کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور رمضان المبارک سے قبل بلدیہ کورنگی کی عوام کو ساف ستھرا ماحول کا تحفہ پیش کیا اس جدوجہد میں محکمہ سینیٹشن،محکمہ پارکس،محکمہ انفارمیشن نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور مجھے فخر ہے اپنے ملازمین پر جنہوں نے اتنے قلیل وقت میں اس صفائی مہم کو کامیاب بنایا اور دوسرے اداروں نے جس طرح ہماری صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیا ہے میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور خاص کر ایم کیو ایم پاکستان کے تمام مرکزی رہنمائ،اراکین رابطہ کمیٹی،رکن صوبائی و قومی اسمبلی،سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری صفائی مہم میں ہماری حوصلہ افزائی کی اور خاص کر گورنر صاحب کا جن کو جب بھی بلایا یہ اپنی تمام مصروفیات با لائے طاق رکھ کر ہماری رہنمائی کے لئے حاضر ہوگئے اس موقع پر میونسپل کمشنر اشفاق ملاح اور بلدیہ کورنگی کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
کورنگی طرز کی صفائی مہم پورے شہر میں ہونی چاہئے ،گورنر سندھ
Mar 23, 2023