کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع ہونے سے قبل ہی اہل علاقہ سڑکوں پر آگئے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک دس میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی اہل علاقہ سڑکوں پرآگئے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہونے سے قبل ہی مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا گیا ہے، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئی ہے۔کے ڈی اے کی ٹیم کی جانب سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے، علاقے میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں، اور پولیس رینجرز اور کے ڈی اے کی ٹیم کچھ فاصلے پرہی رک گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 14 مارچ کو بھی گلستان جوہر میں کے ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے افراد نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل کی ٹیم پر حملہ کردیا تھا۔
تجا وزات کیخلاف آپریشن گلستان جو ہر کے مکین سڑکوں پر ، جلا ئو گھیرائو
Mar 23, 2023