پاکستان کا تحفظ نظریہ¿ پاکستان کے تحفظ پر موقوف ہے:اشرف آصف جلالی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کا تحفظ نظریہ¿ پاکستان کے تحفظ پر موقوف ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس نعمت کی قدر، اس میں اللہ تعالیٰ کی شریعت کے نفاذ سے ہی ہو سکتی ہے۔ پاکستان رازِ فطرت، عطیہ قدرت اور فیض ختم نبوت ہے اس کا تحفظ ایک فریضہ ہے۔ پاکستان حرمین شریفین سے حاصل ہونے والی رشد و ہدایت کا ثمر ہے۔ پاکستان ا±مت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ پاکستان میں قومیت، صوبائیت اور لسانیت کے نعرے ایک آگ ہے جس کو انڈیا، اسرائیل اور امریکہ ہوا دیتے ہیں۔ پاکستان کی اصل قوت اہل پاکستان کی نظریہ پاکستان سے غیر متز لزل وابستگی ہے۔ کلمہ اسلام کی بنیاد پر بننے والے ملک کے دفاع میں بھی کلمہ کا بنیادی کردار ہے۔پاکستان لاکھوں شہیدوں کے خون کی امانت اور غازیوں کی جدوجہد کی جاگیر ہے۔ قراردادِ پاکستان میں موجزن ولولوں نے اکھنڈ بھارت کے بڑے بڑے برج الٹا دئیے اور طوفانوں کے رخ موڑ دئیے۔

ای پیپر دی نیشن