فتح جنگ(نامہ نگار) پی ٹی آئی میجر طاہر صادق گروپ کے رہنماء ملک نصرت خان ماجھیا نے علاقہ کی ہر دلعزیز عوا می شخصیت سابق چیئر مین یونین کونسل جنگل حا جی اعظم پسوال کے خلاف انتقامی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گر فتا ر یا ں،ہتھکڑیاں،مقدمات کااندراج او ر گھرو ں پرچھاپے پی ٹی آئی کے وو ٹر و ں ، سپو رٹر و ںکوعمران خان کے مشن سے دورنہیںکرسکتے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزسابق چیئرمین حاجی اعظم پسوال کی کاوشوںسے یونین کونسل جنگل اوریونین
کونسل گلی جاگیرمیںمتعددگروپوںکی جانب سے میجرطاہرصادق کی قیادت پراعتمادکرتے ہوئے پی ٹی آئی میںشامل ہونے والوںکا غصہ نکالتے ہوئے سابق چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی اعظم پسوال اور لالہ بنارس خان بنگو کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی اور رات کی تاریکی میں انکی گرفتاری کیلیئے دونوں رہنمائوں کے گھروںمیں پولیس چھاپے مارنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ،ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر سے عوامی سیاسی حلقوںنے بھی حاجی اعظم پسوال ودیگررہنماؤںکے گھروںمیںآدھی رات کے وقت پولیس چھاپوںپر سخت غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پرزورالفاظ میںمذمت کی ہے ایسے ہتھکنڈے ہمارے رہنمائوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔
گرفتاریاں اورچھاپے ،عمران خان سے دورنہیںکرسکتے، ملک نصرت ماجھیا
Mar 23, 2023