یوم پاکستان پر پاک بحریہ کی تقریبات، 21 توپوں کی سلامی

Mar 23, 2023 | 17:01

ویب ڈیسک

یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاٶں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشاٸی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گوادر اور اورماڑہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقاریب اور ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مقامی اسکولوں کے بچے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان (23 مارچ ) پورے ملک میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز، علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا۔یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ جبکہ لاہور میں شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔تراسویں یوم پاکستان اس دفعہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز میں آیا ہے جو اس بات کی بھی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کا قیام بھی رمضان المبارک کے مہینے میں ہی عمل میں آیا۔

مزیدخبریں