پاک فوج کے خلاف ہونے والی مہم کو روکنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

Mar 23, 2023 | 18:03

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف ہونے والی مہم کو روکنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران شامل ہوں گے۔وزارت نے مشاہدہ کیا ہے کہ فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹس، 44 ٹوئٹر اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے کیا گیا۔ٹاسک فورس کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل ہوگی۔ یہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کرے گا۔

مزیدخبریں