لاہور (نامہ نگار) فیصل آباد میں سمندری روڈ کے قریب ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہو گیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد خود موقع پر پہنچے اور واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا پتنگ بازی، فروخت اور بنانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 26 مقدمات درج کرتے ہوئے27 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 36 سو سے زائد پتنگیں، 40 سے زائد چرخیاں ڈور اور پتنگ سازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔