برطانیہ میں 400 اماموں، علماء نے انتہا پسندی کی حکومتی تعریف مسترد کر دی 

Mar 23, 2024

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے 400 سے زائد اماموں اور سکالرز نے انتہا پسندی سے متعلق حکومتی تعریف مسترد کر دی۔ گزشتہ دنوں برطانیہ میں انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف کروائی گئی جس میں دوسروں کے بنیادی حقوق اور آزادی کی نفی یا تباہی کو بھی انتہاپسندی کی تعریف کا حصہ قرار دیا گیا۔ تاہم 400 سے زائد اماموں اور سکالرز نے انتہا پسندی سے متعلق حکومتی تعریف مسترد  کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ انتہا پسندی کی تعریف غلط اور علمی طور پر بے بنیاد قدامت پسند سیاسی تشدد کی بنیاد پر انحصار کرتی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نئی تعریف متعارف کرنے والے منسٹر مائیکل گوو اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی تاریخ رکھتے ہیں، ان کے اسرائیل نواز لابیوں کے ساتھ روابط بھی ہیں۔

مزیدخبریں