افغانستان کے قائم مقام سفیر کا وزارت خارجہ کا دورہ، خصوصی نمائندہ سے ملاقات 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قائم مقام افغان سفیر سردار احمد شکیب نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام افغان سفیر نے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے آصف درانی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان قندھار میں 21 مارچ کو ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دہشتگردی سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ حکومت زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دہشتگردی مشترکہ مسئلہ ہے جس کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...