کراچی (آئی این پی ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بینک کی رپورٹ کے مطابق 15 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 39 کروڑ ڈالر رہے۔
زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا: سٹیٹ بنک
Mar 23, 2024