لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کا حکم

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اورماحولیاتی آلودگی کیخلاف کیس کی سماعت کی ،عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوٹائر جلانے والے پلانٹس کوبجلی کے کنکشن کانٹے کاحکم دیا ہے۔پی ایچ اے وشہریوں کی تیراکی کے لئے مخصوص جگہیں تعین کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔کمیشن کوٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ فصلوں کی باقیات کوتلف کرنے کے لئے مزید سپر سیڈر مشینیں خریدی جائیں،ڈی جی ماحولیات اورڈی جی زراعت سفارشات پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ کو بھیجیں، پیسوں کی ان کے پاس کوئی کمی نہیں ہے۔کمیشن کے عملے سے نارو اسلوک کرنے والاشخص پیش، عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی عدالتی حکم پرعملدرآمدمیں رکاوٹ ڈالنے کی؟ ملازم نے بتایا کہ کے ایف سی میں ملازمت کرتا ہوں، میں معافی چاہتا ہوں۔جسٹس شاہد کریم نے سوال اٹھایا کہ آپ کی حاضری شیٹ پھاڑنے کی جرات کیسے ہوئی؟ عدالت نے لاء افسر کو ہدایت کی کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں،آئندہ سماعت پر کے ایف سی کے مالک عدالت میں پیش ہوں، کے ایف سی کی مکمل انسپکشن کرانا پڑے گی،کیس کی مزید سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن