لاہور‘ فیصل آباد (این این آئی+ نمائندہ خصوصی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے 190 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 66 ہزار 445 ملزمان پکڑے گئے۔ 64 ہزار 589 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 20 ہزار 76 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 38 لاکھ 24 ہزار 65 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب 17 کروڑ 62 لاکھ 55 ہزار 856 روپے بنتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 433ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ جن میں سے176کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔سات ستمبر 2023ء سے بجلی چوری کے خلاف جاری اس خصوصی مہم میں فیسکو ریجن سے 194روز میں کل 6890بجلی چوروں کو ایک کروڑ 63لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 73کروڑ 52 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فیسکو ٹیموں اور پولیس فورس کے مشترکہ آپریشن کے دورا ن ریجن بھر سے 5622 بجلی چورو ں کو گرفتار جبکہ 6787کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا ہے۔