رمضان المبارک امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ‘ عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے رمضان المبارک امن و بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ہمیں اس ماہ مقدس میں مستحقین کی امدادیقینی بنا کر ان کی زندگیوں میں بھی خوشیاں لانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کیا جاسکے، رمضان المبارک میں کی گئی نیکیوں کا اجر بڑھ جاتا ہے لہذاٰ ہر مسلمان کو نیکیوں کی کثرت کی خاطر بڑھ چڑھ کر نیک اعمال کی طرف توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا مخیر حضرات اللہ کے دیئے مال سے اس کی راہ میں خرچ کرنا عادت بنائیں اس سے انکے مال میں برکت پیدا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن