ماسکو میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ‘ 40 افراد ہلاک 

ماسکو +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگارخصوصی) روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ روسی اور عرب نیوز کے مطابق فائرنگ سے 40 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ ماسکو کے نواح میں سٹی ہال میں تین مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اسلام آباد سے خبرنگارخصوصی کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر ہونے والے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہم روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن