پاریمنٹ میں تاحیات ناہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے خارج کردی

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی۔درخواست گزار نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو 5 سال کر کے ترمیم کی، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کر سکتی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت 5 سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

ای پیپر دی نیشن