فلسطینی کا بس پر حملہ، 5 گھنٹے مقابلہ کیا، 7 اسرائیلی فوجی زخمی کر دیئے 

طولکرم (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری نے رام اللہ میں اسرائیلیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تنہا فلسطینی مجاہد تقریباً 5 گھنٹے تک اسرائیلی فوج سے لڑتا رہا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زمینی آپریشن میں ناکامی کے بعد تنہا مجاہد کیلئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کی مدد حاصل کی اور شہید کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید  فلسطینی صدارتی محل کا سابق سکیورٹی اہلکار ہے جس کی شناخت مجاہد برکات منصور کے نام سے ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن