اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، امریکی مالیاتی ونشریاتی ادارہ بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ چینی کرنسی کے حامل پانڈابانڈز کے ذریعہ پاکستان اپنے فنڈنگ کے ذرائع کو وسیع کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کی نئی مارکیٹوں تک رسائی کی کوشش کررہاہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پانڈا بانڈز کا اجراء پہلے کرنا چاہیَے تھا، میرے خیال میں پانڈا بانڈز کااجراء ملکی معیشت کیلئے درست قدم ہوگا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ابتدائی طورپر250سے 300 ملین ڈالرمالیت تک کے بانڈز فروخت کیلئے پیش ہوں گے ۔ محمد اورنگزیب نے کہاکہ حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال مضبوط ہے، حکومت مقررہ وقت پرقرضے اداکرے گی، ان ادائیگیوں سے کرنسی پرکوئی دبائو نہیں آئے گا اورمجھے امید ہے کہ روپیہ کی قدرمستحکم رہے گی۔غیرمتوقع چیز تیل کی قیمت ہے جو بحیرہ احمر میں حملوں کے تناظرمیں بدستورغیریقینی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اس سال 1.3 فیصد کی نموہوئی ہے۔ پاکستان کم سے کم تین سال کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک اورپروگرام لے گا، اس ضمن میں مزید بات چیت آئی ایم ایف کے موسم بہارکے اجلاس کے بعد ہو گی۔ وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی مشنر نے ملاقات کی ، دوطرفہ اہمیت کے امور اور اقتصادی تعلق پر تباددخیال کیا گیا۔ محمد اورنگزب نے یائی اکمشنر کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ سے آباہ کیا ، دوسری طرف جرمن سفیر بھی وزیر اعظم کو ملے ، وزیر خزانہ نے مختلف منصوبوں میں ملنے والے تعاون کو سراہا۔
پاکستان 300ملین ڈالر کے پانڈ ابانڈز جاری مقررہ وقت پر قرض ادا کرے گا: وزیرخزانہ
Mar 23, 2024