حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کسوکی روڈ پر واقع شالیمارٹائون گلی نمبر2جوہڑ میں تبدیل ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب مہم کا منہ چڑانے لگی۔ گلیوںمیں مسلسل گندا پانی کھڑا ہونے سے تعفن پھوٹنے کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوںکو گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا۔جبکہ میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی ستھراپنجاب کی مہم دھری کی دھری رہ گئی۔ علاقہ مکینوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ پندرہ روز سے اپنے گھروںمیںمحبوس ہیںاور انکا علاقہ جوہڑ میں تبدیل ہوچکا ہے لیکن یہاں سے نہ تو گنداپانی نکالنے کے لئے کوئی عملی اقدمات عمل میں لائے جارہے ہیں اور نہ ہی صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جارہاہے۔