کامونکی(نمائندہ خصوصی) گزشتہ رات بجلی کی بلاجواز بندش پر نواحی دیہات منڈیالہ پونائچ،چنڈالہ،نانگرے بھٹی وغیرہ کئی گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبے رہے جبکہ اس بارے میں استفسار پر مقامی واپڈا اہلکاروں نے بتایا کہ ایکسئین سرکل کی ہدایت پر برقی رو معطل کی گئی ہے،مذکورہ دیہاتوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ خود ہی بجلی چوری کرواکر محکمانہ لائن لاسز پورے کرنے کیلئے واپڈا حکام جب چاہئیں، بلاجواز بجلی بند کردیتے ہیں جوکہ صریحا زیادتی کے مترادف ہے، متاثرہ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکثر وبیشتر رات کے اوقات میں بجلی کی بندش سے انہیں نہ صرف نماز تراویح میں اذیت پیش آرہی ہے بلکہ آمدورفت میں بھی دشواری کا سامنا ہے بلکہ اس تکلیف دہ صورت حال میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ شہریوں نے اس امر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی واپڈا حکام سے اس صورت حال کے فوری تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔
کامونکی: بجلی کی بندش ،دیہات گھنٹوںاندھیرے میں ڈوبے رہے
Mar 23, 2024