کامونکی:موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ،نوجوان زخمی

Mar 23, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔گذشتہ رات نواحی گاؤں چھجوکی کا شفیق موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ گورنمنٹ گرلزہائی سکول کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے اْسے رْکنے کا اشارہ کیا جس پر شفیق نے موٹر سائیکل بھگا دی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے اْسے شدید زخمی کردیا۔

مزیدخبریں