نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سٹی نوشہرہ ورکاں میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور چیف آفیسر عثمان غنی نے عملہ میونسپل کمیٹی کے ہمراہ مٹوبھائیکے نہر کے کنارے پودے لگائے اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی سپریٹنڈنٹ میاں رضوان نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں دو ہزار پودے لگائے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ آج جس جوش و جذبے سے پودے لگائے جا رہے ہیں اس جذبہ سے ان کی نگہداشت کر کے انہیں تنا آور درخت بنایا جائے کیونکہ درخت انسانی زندگی کی بقاء کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ماحولیاتی آلودگی بے وقت کی بارشیں اور سیلاب کا خاتمہ درختوں کی بہتات سے ہی ممکن ہے۔
نوشہرہ ورکاں:ستھرا پنجاب پروگرام ،شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز
Mar 23, 2024