گوجرانوالہ:شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت  

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت ‘پنجاب فوڈ اتھارٹی بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئی ‘شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سرخ مرچ ‘مصالحہ ‘ہلدی ‘گوشت ‘دودھ ‘دہی ‘دالیں ‘سوجی ‘بیسن سمیت دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل رنگوں اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے ۔ مافیاز نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کیلئے گھروں میں منی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں ۔ ان غیر معیاری مصالحہ جات کو ہوٹلز ‘میرج ہالز ‘میرج گارڈن ‘مارکیز سمیت شہر کے بازاروں میں دیدہ دلیری کیساتھ فروخت کیا جا رہا ہے جسے سادہ لوح صارفین خرید کر کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس سے شہری بڑی تعداد میں معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات تیار کر کے فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف آپریشن کروایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن