گوجرانوالہ:سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق ایم پی اے غلام فرید کی ملاقات  

Mar 23, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کی خصوصی  ملاقات، پیر غلام فرید نے عام انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی،میاں شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ اور مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ انہوں نے شازیہ فرید کو خواتین کی مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب کرانے پر بھی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی پیر غلام فرید نے میاں نواز شریف کو گوجرانوالہ کے سیاسی حالات اور کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں