شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سہولیات کیلئے جامع پالیسی مرتب کریں انہیں مہنگائی کے بھنور سے نکالنے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کروایاجائے ان حالات میں موجودہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرے خاص طور پر ذخیرہ اندوزوں کو لگام ڈالی جائے اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے رمضان میں حکومتی شخصیات کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ہے۔