لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاو¿نڈ سینٹر نے تھانہ داتا دربار کی حدود سے گم ہونےوالے 3 بچے تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دئیے۔ تھانہ داتا دربار کی حدود سے گمشدہ ہونے والے بچوں کے والد کی جانب سے 15 پر بچوں کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی، ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بچے ملنے کی کال بھی موصول ہوئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاو¿نڈ سینٹر نے دونوں معلومات کا موازنہ کیا اورتصدیق کے بعد داتا دربار پولیس سٹیشن کے ذریعے بچے والد کے حوالے کردئیے گئے۔ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاو¿نڈ سینٹر اب تک 5ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔