شیخوپورہ:پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد منشیات فروش گرفتار

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)صفدر آباد سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد منشیات فروش گرفتار ، مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈی ایس پی صفدر آباد سرکل آغا محمود خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ، ایس ایچ او تھانہ خانقاہ ڈوگراں اور ایس ایچ او صفدر آباد نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپر یشن کر کے صداقت اور سلطان یعقوب سکنان کیڑا منڈی،ندیم ،غلام عباس سکنہ ملت روڈ مانانوالہ،افضال سکنہ خانقاہ ڈوگراں،منیر سکنہ رحمان آباد ،عرفان اور رمضان سکنہ شیروکی سے 4245گرام چرس اور 45لیٹر شراب  برآمد کرکے مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن