24 گھنٹے میں 871 ریڈز ‘511مقدمات ‘512منشیات فروش گرفتار 

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر 871 ریڈز کیے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کےخلاف 511 مقدمات درج کرتے ہوئے 512 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 389 کلو چرس، اڑھائی کلو آئس، 11 کلو ہیروئن، 21 کلو افیون اور 5055 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے گذشتہ تین دنوں کے دوران ہونے والے آپریشنز بارے بتایا کہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 2818 ریڈز کیے گئے، 1713 مقدمات درج کرتے ہوئے 1717 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ منشیات فروش ملزمان کے قبضے سے 1429 کلو چرس، ساڑھے 5 کلو آئس، 19 کلو ہیروئن، 117 کلو گرام افیون اور 16986 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبہ بھر میں ٹارگٹڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...