شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران کے رہنمائوں فیضان شفیق خان ،سیٹھ محمدعظیم،چودھری محمدارشد چھرا، شیخ عبدالحمید نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور ملک کے وقار سے کھیلنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا پاک فوج ہمارا وقار ہے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف قوم متحد ہے پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ پوری قوم اپنے اتحاد سے ہی ان دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جاسکتاہے ۔