لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سیدعلی ناصر رضوی نے بتایا کہ رواں سال اب تک لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 876سرچ آپریشنزکئے۔سرچ آپریشنز کے دوران23ہزار717گھروں،82ہزار14افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ قانون شکنی پر368افراد کےخلاف کے قانونی کارروائی کی گئی۔11ہزار494کرایہ داروں کو بھی چیک کیا گیا متعلقہ تھانوں میں کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے182افراد کو حراست میں لیا گیا۔ دوران سرچ آپریشنز منشیات پر15جبکہ ناجائزاسلحہ برآمدگی پر37افراد کو حراست میں لیا گیا۔سرچ آپریشنزکے دوران مختلف جرائم میں ملوث23 اشتہاری وعادی مجرماناور عدالتی مفروران بھی گرفتار ہوئے۔