حکمران عوام پر رحم کریں اور مہنگائی کو روکیں :رانا نصیر احمد 

Mar 23, 2024

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما ونیوسول لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر رانا نصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے عوام پر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے کا سلسلہ بند کیا جائے، مہنگائی عالمی مسئلہ نہیں ہے حکمران عوام پر رحم کریں، مہنگائی کو روکیں آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے آئی ایم ایف غریب عوام دشمنی پر مبنی پالیسیوں پر گامزن ہے حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر مہنگائی بم گرا رہی ہے، حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں اور عوام کی دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین کے اعزاز میںدئیے گئے افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں