الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) امیدوار ایم این اے ملک رشید احمد خان اور ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خان نے ڈھولن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی قیادت نے پاکستان کی حکومت کے خلاف آئی ایم ایف اور بیرون ممالک کے سربراہان کو خط لکھ کر ملک و قوم سے دشمنی کی ہے، الزام تراشی کی سیاست کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، وزیر اعلی مریم نواز باتیں نہیں عملی کام کر رہی ہیں۔