لاہور (خصوصی نامہ نگار ؒ) جماعت اسلامی لاہور غربی کے امیر عبد العزیز عابد اور نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان میاں ذکر اللہ مجاہد نے یوسی 112 مصطفے ٹاو¿ن کے زیر اہتمام منصورہ کالج میں افطار عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے لگام مہنگائی نے سفید پوش طبقہ اور غریبوں کا کچومر نکال دیا ہے۔ ایک تو مہنگائی ہے دوسرے خود ساختہ مہنگائی کرنےوالے گراں فروش بھی دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ پر ائس لسٹیں بھی مذاق بن گئی ہیں حکومت نرخوں پر اشیاءخوردونوش اور اشیاءضرور یہ مانگنے والوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ بجلی ، گیس کے بلوں ، ایل پی جی اور پٹرول کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کا رمضان پہلے بھی اصل حق داروں تک نہیں پہنچ رہا ہے۔ حکومت بجلی، گیس، پٹرول اور اشیاءخوردونوش کی قیمتیں کم کرے۔ اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا۔ جو شخص کسی دوسرے روزہ دار کا روزہ افطار کرواتا ہے۔ اللہ پاک اس بھی اتنا ثواب عطا فرماتا ہے جتنا روز ہ رکھنے والے کو چاہے وہ ایک کھجور اور پانی کے چند گھونٹ سے ہی کروائے۔
بے لگام مہنگائی نے سفید پوش طبقہ ، غریبوں کا کچومر نکال دیا :ذکر اللہ مجاہد
Mar 23, 2024