شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن آرائیاں کے ضلعی صدر میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ ملک کو قرضوں پر نہیں چلایا جا سکتا اس کیلئے ملک کے اندر پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا ملک کی بند انڈسٹری کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دے کر ہی ہم اپنی ایکسپورٹ کو بڑھا سکتے ہیں پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے 3سالہ دور میں پاکستان کی ترقی کی بجائے اسے تنزلی کی طرف لے کر گئے زرعی شعبے کو تباہ کیا گیا نوجوانوں کو کاروبار کی بجائے مظاہروں،ہنگاموں پر لگا دیا گیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف ن لیگ ہی نکال سکتی ہے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں تاجر اپنے منافع میں کمی کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں رمضان المبارک نیکیوں اور صلح رحمی کا ماہ ہے اس مقدس مہینے میں غریب عوام کی خدمت بڑھ چڑھ کر کی جائے ۔