چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ایونٹ 

Mar 23, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ٹاون شپ لاہور نے ادارے کی 38 سالہ خدمات کے تعارف، اپنے ڈونرز اور بہی خواہوں کیلئے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس ایونٹ میں شہر کی معروف سماجی و علمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقعے پر چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کی 4 دہائیوں پر محیط خدمات کی نئی ڈاکومینٹری پیش کی گئی۔ ٹرسٹ کی نئی ویب سائٹ کی رونمائی بھی کی گئی۔ شرکا نے صحت و تعلیم کیلئے چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کو بھر پور سراہا۔ گزشتہ 4 دہائیوں سے ٹرسٹ کے 5 ادارے یعنی ہسپتال ، سکولز اور دارلعلوم اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گردونواح کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ خدمت خلق کے ان منصوبوں پر ماہانہ کروڑوں روپے کے مصارف آتے ہیں۔ ٹرسٹ کے اپنے وسائل کے ساتھ ان 5 فلاحی اداروں کی خدمات جاری رکھنے، خدمات کا دائرہ مزید پھیلانے ، انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے اور توسیع دینے کیلئے مخیر احباب اور اداروں کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے شرکاءسے بالخصوص اور سول سوسائٹی سے بالعموم مالی اعانت کی درخواست کی۔ ٹرسٹ نے تعلیم اور صحت کی ہر فرد تک رسائی کا بیڑااٹھا رکھا ہے۔  ٹرسٹ کے ادارے بھرپور مالی تعاون سے خدمات کا دائرہ مزید بڑھا سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں