افغان نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات 

Mar 23, 2024

کابل(نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے آذربائیجان کے سفیر الہام محمدوف نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان کان کنی، تعلیم و تربیت اور آسان خدمات کی ترقی کے شعبوں میں افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ تمام سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا امارت اسلامیہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔

مزیدخبریں