الخدمت فاونڈیشن :مستحق افراد کیلئے راشن پیکیج کی تقسیم، مرکزی ڈپو کا افتتا ح 

Mar 23, 2024

لاہور ( نیوز رپورٹر)الخدمت فاو¿نڈیشن لاہور کے زیر اہتمام مستحق اور نادار افراد کیلئے رمضان راشن پیکیج کی تقسیم کی تیاریوں کی مرکزی ڈپو کا افتتا ح کردیا گیا۔ڈپو کا باقاعدہ افتتاح سرپرستِ اعلی الخدمت فاو¿نڈیشن ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ،انجینئر احمد حماد رشیدصدرِ الخدمت فاو¿نڈیشن لاہور،سیکرٹری الخدمت فاو¿نڈیشن ڈاکٹر اعجازنذیر،نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن چوہدری سلیم، نائب الخدمت فاو¿نڈیشن لاہور صدر الوادود علوی نے وحدت روڈ مصطفی ٹاو¿ن الحسن پلس میں کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاو¿نڈیشن کے رضا کاروں اور درجنوں ویلئنٹرز نے راشن پیکیج پیکنگ کے عمل میں رضاکارانہ طورپر حصہ لیا۔ ضیاءالدین نے تمام معاملات کا جائزہ لیا اور ذمہ داران سے بریفنگ لی۔

مزیدخبریں