فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر وقار علی خان نے پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آر او آفس فیروزوالہ کا دورہ کیا۔ ریٹرنگ افیسر عثمان جلیس، اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا محمد جمیل، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران ظفر، اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے آر او افس میں سکیورٹی کیمرے، کنٹرول روم اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا حلقے میں پر امن ضمنی انتخاب کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر وقار علی کاضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ کیلئے آر او آفس فیروزوالہ کا دورہ
Mar 23, 2024