عوام کو پرامن فضاءفراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے:خواجہ سلمان رفیق 

Mar 23, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈرز کاپہلا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شافع حسین، بلال اکبر خان اور سید محمد عاشق حسین شاہ نے بطور کمیٹی ممبران کے شرکت کی۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری نورالاامین مینگل نے امن و امان سے متعلق بریفننگ بھی دی۔ صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا صوبہ کی عوام کو پرامن فضاءفراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دریں اثناءخواجہ سلمان رفیق سے اپنے دفتر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے ڈاکٹر عیس محمد نے بھی ملاقات کی۔ڈاکٹر عیس محمد نے خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک گوجرانولہ میڈیکل کالج ہسپتال پہنچ گئے۔ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹرز، سٹور روم و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

مزیدخبریں