برازیل کے سابق فٹبالررون ہوکو اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار

Mar 23, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برازیل کیسابق فٹبالر روبن ہو کو اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ان کو سانتو میں ان کے فلیٹ سے گرفتارکیا گیا۔برازیل اور اٹالین کلب اے سی میلان کیلئے کھیلنے والے روبن ہو پر 2013 ء میں میلان کے ایک نائٹ کلب میں لبنانی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام تھا ، جس پر انہیں 2 سال قبل 9 سال کی سزا سنائی گئی۔ اٹلی کی حکومت نے روبن ہو کی حوالگی میں ناکامی کے بعد انہیں برازیل ہی میں سزا پوری کروانے کی درخواست کی تھی۔ اب برازیل کی عدالت نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ روبن ہو گھر میں نظربند رہنے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا گزاریں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدخبریں