پی سی بی کوچنگ کیلئے گیری کرسٹن  جسٹن لینگر کے بارے میں سوچنے لگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کیلئے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن یا آسٹریلیا کے جسٹن لینگر کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔گیری کرسٹن بھارتی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں جبکہ لینگر نے ماضی میں آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کی ہے۔پی سی بی ٹیم کے نئے کوچ کیلئے طویل مدتی معاہدہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے، بورڈ جلد از جلد پاکستان کے ہیڈ کوچ کی خالی اسامی کو پْر کرنے کی کوششوں میں ہے۔گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کوچ بریڈ برن کو برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ٹیم کا تاحال کوئی ہیڈ کوچ نہیں ہے۔سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے دوران ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ دونوں کے طور پر کام کیا تھا تاہم حفیظ نے گزشتہ ماہ عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد اب پی سی بی مناسب متبادل کی تلاش میں مصروف ہے۔

ای پیپر دی نیشن