ریلی کے شرکا فیس بک کے پس پردہ قوتوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے رنگ روڈ ،چنارچوک اورمال روڈ سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ چوک پہنچے۔ شرکا نے مختلف کتبے اوربینرزاٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتےہوئے اہلسنت والجماعت، جمیعت علما پاکستان اورسنی تحریک کے عبدالرزاق چشتی اوردیگررہنماؤں نے کہا کہ ناموس رسالت کے لیے ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مقررین نے اس سازش میں ملوث ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کرنے اوران کی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ۔ ریلی میں سیاحوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔