کراچی میں جرائم میں ملوث افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔

May 23, 2010 | 16:53

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی میں اپریشن شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات ہو رہی ہے، انٹیلی جنس اداروں سے مفید معلومات ملی ہیں جن کی روشنی مین گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کو دیکھتے ہی
گولی مارنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی رٹ قائم کرے گی اور بے گناہوں کے خون سے اب کسی کو ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزیدخبریں