کوئٹہ میں سرکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔  

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر بڑِیچ مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک آلٹو گاڑی میں سوار دو افراد پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈاکٹر قمر حسین ہلاک جبکہ اس کا ایک نامعلوم ساتھی شدید زخمی ہوگیا ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس حکام نے واقعہ کو فرقہ ورانہ دہشت گردی قرار دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک
کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ای پیپر دی نیشن