یونان میں چھ ہزارسے زائد موٹر سائیکل سواروں نے پل ایک ساتھ کراس کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔  

اس سے قبل امریکہ میں ایک بند پل پر دو ہزار بائیکس چلانے کا ریکارڈ بنایا گیا تھا ۔ یونان کے  \\\"ریو انتریو\\\" کا شمار دنیا کے طویل ترین پلوں میں  ہوتا ہے جس کی لمبائی دو ہزارآٹھ سو اسی میٹر ہے۔  بیک وقت چھ ہزارہیوی بائیکس کو چلانے کے موقعہ  پر پل کو دوسری ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا جبکہ  لوگوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکل سواروں کو دیکھنے کےلیے جمع تھی ۔ ایک موٹر سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ اس طرح پل پر بائیک چلانا  ہمیشہ یاد رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن